پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 13 سال بعد دوبارہ شروع

0
189

اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 13 سال کی تعطل کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے زیر تعمیر بلاک کا دورہ کیا اور کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ہدایت دی کہ منصوبہ ہر حال میں 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ تمام پارلیمنٹرینز کو رہائش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2012 میں شروع ہوا تھا اور 2013 میں مکمل ہونا تھا لیکن کنٹریکٹر کے مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے رک گیا۔ منصوبہ 2014 تک ایکسٹینشن پر چلتا رہا مگر بعد میں تعطل کا شکار ہو گیا۔ اب نیا بلاک 104 یونٹس پر مشتمل ہوگا اور جلد پارلیمنٹرینز کو رہائشی سہولت میسر آ جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا