ٹریفک حادثے میں جاں بحق 8 افراد سپرد خاک

0
166

شکارپور میں گزشتہ رات حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کندن چورنگی پر ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم کسی منتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور بعد ازاں جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مزدا بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑا، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا