پیپلز پارٹی صوبائیت کارڈ کھیل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

0
125

لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے ہیں وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، یا تو ہوش کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے میڈیا آپ کو اہمیت نہیں دیتا تھا، آج پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر طنز کرکے خبروں میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ میں حکومت کے باوجود آپ کسانوں سے گندم خریدنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز کسانوں کو ان کا پانی کا حق دلوائیں گی، پیپلز پارٹی کو اس پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17 سال سے حکومت کے باوجود مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب کے عوام یاد رکھیں گے کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی نے ان کے مسائل کا مذاق اڑایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا