ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

0
407

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو وہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران تقریباً تمام نکات پر متفق ہو چکا ہے اور معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کا دورہ زیر غور ہے۔

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں پاکستان نے بہت عمدہ کردار ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم دونوں زبردست شخصیات ہیں جنہوں نے امن عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا