صمود فلوٹیلا کے 137 کارکن استنبول پہنچ گئے،مشتاق احمد سمیت پاکستانی بدستور قید

0
203

جدہ: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں۔ ان میں 36 ترک شہریوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا کے 450 سے زائد سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں، جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی موجود ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے باوجود امدادی سامان لے کر ایک اور فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے، جس پر بین الاقوامی رضاکار سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی صمود فلوٹیلا سے واپسی کے لیے دفتر خارجہ سرگرم

استنبول پہنچنے پر ترک صحافی ایرسن سیلک نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حراست کے دوران کئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ ان کے مطابق سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بھی زبردستی اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا گیا اور کم عمر ہونے کے باوجود اُس کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ سفر مختلف ممالک کی کشتیاں اس میں شامل ہوئیں۔ بعد ازاں اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور اسے نشانہ بنایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا