بلوچستان: مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

0
102

کوئٹہ: بلوچستان کے عوام نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے خطے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کے دوران ایک مقامی شخص شہید اور دو زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، یہاں تک کہ کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر بھی دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کے لیے کہا، لیکن وہ باز نہ آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کر رہے تھے، جس پر قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے۔ مقامی قبائل نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی زمین اور گھروں کو دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعات فتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں، خواتین کو ہراساں کرنے سے یہ واضح ہے کہ دہشت گردوں کا نہ اسلام سے تعلق ہے اور نہ بلوچ روایات سے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا