غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کو ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے؛ ٹرمپ

0
152

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے وفد کی قیادت خالد الحیا کر رہے ہیں جنہیں اسرائیل نے دوحہ میں نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ امن مذاکرات کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 زندہ یرغمالیوں اور 28 لاشوں کی حوالگی پر بات چیت ہو گی، ساتھ ہی غزہ سے اسرائیلی فوج کی محدود واپسی پر بھی غور کیا جائے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں شریک ہیں۔ حماس نے ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں تناؤ بھی پیدا ہوا ہے، ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو ’’اتنا منفی نہ ہونے‘‘ کی ہدایت کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا