میئر کراچی تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، مسلم لیگ ن

0
228

ترجمان ن لیگ سندھ اسد عثمانی نے کہا ہے کہ میئر کراچی ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں اور وہ کراچی کی تاریخ کے بدترین میئر ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقی صرف میئر اور پیپلز پارٹی کو نظر آتی ہے، جبکہ 129 میں سے صرف 29 سڑکیں مکمل ہوئی ہیں۔

اسد عثمانی نے مزید کہا کہ میئر کراچی پارکوں کا افتتاح کر رہے ہیں، لیکن سڑکوں کی کمی کی وجہ سے شہری محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اپنی میئر شپ بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

ترجمان میئر کراچی معظم قریشی نے ن لیگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو شہر کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور مخالفین سیاسی تھیٹر کر کے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے۔

معظم قریشی نے مزید کہا کہ کراچی کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور ن لیگ بتائے کہ ان کے دور میں شہر کے لیے کون سا منصوبہ مکمل ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی بیانات سے نہیں بلکہ عملی کام سے سنورے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا