پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب

0
151

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔ انہوں نے ن لیگ پر زور دیا کہ ان کی قربانی کو تسلیم کیا جائے اور پارٹی ورکرز کی رائے کو اہمیت دی جائے۔

چرچ آف پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آفات میں سیاست نہیں لانی چاہیے اور مشکل حالات میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی خرابی کی وجہ سے سروے میرٹ پر نہیں ہو سکے، اور پیپلز پارٹی کی شمولیت سے حکومت بنی۔ انتخابات کے بعد ملک میں سکون آنا پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کے لیے کوشش کی گئی مگر بے اعتباری کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ ہوا۔ انہوں نے قیادت سے کہا کہ پارٹی ورکرز کی بات سننے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات معافی کی نہیں بلکہ عزت و وقار کی ہے، اور جمہوریت میں سب کو مل کر فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ نظام میں بہتری آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا