ملکی قرضوں میں 765 ارب کی نمایاں کمی ریکارڈ

0
158

اسلام آباد: وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اگست 2025ء تک پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں 765 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی مقدار اور جی ڈی پی کے تناسب دونوں لحاظ سے اہم پیش رفت ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط، اخراجات پر کنٹرول اور محتاط قرضہ جات کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق قرضوں میں کمی ملک کی معیشت کے استحکام اور اقتصادی حکمت عملی پر اعتماد کو مضبوط کرتی ہے، ساتھ ہی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا