پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخر میں ہوں گے:الیکشن کمیشن

0
211

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی الیکشن دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں کرانے کا حکم دے دیا۔

چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چار رکنی بینچ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کل سے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے اور دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق انتخابات 2022 کے بلدیاتی قانون کے تحت ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونا حکومتوں کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت متعدد بار قانون میں ترمیم کر کے انتخابات میں تاخیر کرتی رہی ہے۔

پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ نیا بل اسمبلی میں پیش ہونے والا ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا