اڈیالہ جیل میں امریکی سفارتخانے کے وفد کی ظاہر جعفر سے ملاقات

0
243

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہیں نورمقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔ وفد نے جیل حکام سے ملاقات کے بعد ظاہر جعفر سے تفصیلی گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں سزا یافتہ ہے اور اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا