طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر خاتون ٹیچر گرفتار

0
227

امریکی ریاست الاباما میں ہائی اسکول کی ٹیچر اور چیئر کوچ 32 سالہ ماکیلا کالڈویل ہوجنز کو کم عمر طالبعلم کے ساتھ مبینہ جنسی تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں 30 ہزار ڈالر کے ضمانتی بانڈ پر رہا کیا گیا۔

فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ماکیلا نے الزامات سے انکار کیا اور خود کو بے گناہ قرار دیا۔ ابھی ان کی آئندہ عدالت میں پیشی کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

ماکیلا ریاست کے شہر ووڈ لینڈ کی رہائشی ہیں اور 2022 سے رینڈولف کاؤنٹی ہائی اسکول میں چیئر کوچ کے طور پر تعینات تھیں۔ اسکول کے مطابق وہ ایک تجربہ کار اور سرگرم کوچ ہیں، جو کئی سالوں سے مقابلوں اور ٹرائی آؤٹس میں شاگردوں کی تربیت کرتی رہی ہیں۔

یہ واقعہ امریکا میں نیا نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں متعدد خاتون اساتذہ پر اپنے اسکول کے طلبا کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے الزامات لگ چکے ہیں، جن میں ٹیکساس، فلوریڈا اور ٹینیسی کے کیسز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے واقعات طلبا کی ذہنی صحت، مستقبل اور تعلیمی اداروں کی ساکھ پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا