پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹوٹنے کا خطرہ 

0
183

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداری تبدیل کیے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور اگر کسی ادارے یا سیاسی پارٹی کی جانب سے رابطہ کیا جائے تو فوری طور پر قیادت کو اطلاع دیں۔

جنید اکبر نے واضح کیا کہ بصورت دیگر پارٹی سخت کارروائی کرے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان اسمبلی اس وقت بیرون ملک سفر پر ہیں جن میں دو اپوزیشن اور تین حکومتی اراکین شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا