اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ، ترلائی ہائی رسک قرار

0
192

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں اور 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جبکہ 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک زون قرار دے کر خصوصی انسدادی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں، جبکہ 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جسے ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر فوری کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

انسدادی اقدامات کے تحت ایک ہزار 684 رہائشی علاقوں میں اسپرے مہم اور 2 ہزار 585 مقامات پر بڑے پیمانے پر فوگنگ آپریشن مکمل کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا