ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارج نے حملہ کیا جس کے دوران مسجد میں موجود امام مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔
عبادت گاہ کے اندر امام مسجد کو نشانہ بنانا اسلام دشمنی اور سفاکیت کی بدترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حملے میں امام مسجد کے ساتھ ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت کل سات افراد شہید ہوئے۔
یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے اس سے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا تھا۔
علماء اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ اسلام دشمن، امتِ مسلمہ کے اتحاد کے قاتل اور دین کی بدنامی کا باعث ہیں۔






