کراچی میں تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے راہ گیروں کو کچل دیا

0
141

کراچی کے ٹاور علاقے میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ایدھی سینٹر کے سامنے پیش آیا، جہاں ڈمپر نے کنٹرول کھو دیا اور متاثرين پر چڑھ دوڑا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ باسط علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد 55 سالہ شفیق، 28 سالہ جنید اور ایدھی کے رضا کار روشن ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور ڈمپر کو تھانے منتقل کیا۔ ایس ایچ او کھارادر پون کمار کے مطابق پولیس زخمیوں اور گواہان سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا