سندھ میں ایک ماہ کیلئے احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی نافذ

0
148

کراچی: صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایک ماہ کے لیے ہر قسم کے احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی سیکشن 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف زونز اور اضلاع کی رپورٹس کی روشنی میں صوبائی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اگر کوئی فرد یا گروہ اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا تو متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مجاز ہوگا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا