کرم ضلع کی یستہ طورہ واڑی نامی علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے شانگلہ کے پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت مزدور کان کے اندر کام کر رہے تھے کہ زمین کھسکنے سے وہ ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے چھ مزدور پھنسے تھے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ پانچ کی جانیں نہ بچ سکیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی تین کی تلاش کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔






