پولیس نے سعد رضوی، انس رضوی کا سراغ لگا لیا

0
327

لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد سراغ لگا لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کے ذریعے ان کا ٹھکانہ معلوم ہو گیا ہے اور گرفتاری محض وقت کی بات ہے۔

سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں، دونوں رہنماؤں کو پرامن طریقے سے خودسپردگی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں اور دکانیں بھی نذرِ آتش ہوئیں۔

پولیس نے خبردار کیا کہ کسی بھی معاونت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ ریاست نے نرمی کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔

ہجوم نے پتھراؤ، پیٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے اور فائرنگ کے ذریعے پولیس اور شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد شہری زخمی اور جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں استعمال ہونے والا اسلحہ مظاہرین نے خود چھینا اور ریاست ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا