ترکیہ اور آذربائیجان کے وفد کی پنجاب اسمبلی آمد، مریم نواز سے ملاقات

0
247

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر عمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے وفود کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پنجاب کے عوام کی جانب سے دوست ممالک کے لیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا اور بھارتی جارحیت کے دوران ان کی غیر مشروط حمایت کو سراہا گیا۔ اس دوران تعلیم، صحت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیلاب کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشن، 90 ہزار گھروں کی تعمیر، زراعت کی جدید کاری، اور لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر ہسپتال کے منصوبے کا ذکر کیا۔ انہوں نے گڈ گورننس کے لیے طیب اردوان کے KPI ماڈل کو متعارف کرانے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام جاری کرنے، اور مذہبی، ماحولیاتی و وائلڈ لائف ٹورازم کو فروغ دینے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود نے شاندار میزبانی کو سراہا اور تعلیم و دیگر شعبوں میں تعاون کی آمادگی ظاہر کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد کان نے بھی دونوں وفود کا استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا