حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

0
343

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے کے تحت مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اس طرح قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا۔

اس سے پہلے حماس 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدی اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے۔ معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور جانی نقصان میں کمی لانا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت حماس کی قید سے 20 یرغمالی بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں، تاہم یہ عمل ابھی جاری ہے۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 44 فلسطینیوں کی لاشیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نکالی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا