گورنر کے پی آج سہیل آفریدی سے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے

0
437

پشاور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئینی ذمہ داری نبھانے کے لیے پشاور آیا ہوں، حلف لینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری دورہ مکمل ہونے کے بعد ویسے بھی پشاور آنا تھا اور آئین کے مطابق اپنا فرض ادا کروں گا۔

گورنر ہاؤس میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ عدم دستیابی کی صورت میں اسپیکر صوبائی اسمبلی حلف لیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا