بھارت کے ہینڈ شیک انکار پر آسٹریلوی کرکٹرز کا طنزیہ وار، ویڈیو وائرل

0
228

آسٹریلوی کرکٹ حلقوں نے بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے والے رویّے کو ہلکے پھلکے مگر طنزیہ انداز میں موضوع بنا لیا۔ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد آسٹریلیا کے اسپورٹس پلیٹ فارم “کایو اسپورٹس” نے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ویڈیو میں آسٹریلیا کی مرد و خواتین ٹیموں کے معروف کھلاڑی بھارتی ٹیم کے عدم مصافحہ رویے کی نقل اور طنز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کلپ میں مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، الیسا ہیلی، سوفی مولی نیکس اور گریس ہیرس سمیت دیگر کھلاڑی شریک ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں اینکرز مزاحیہ لہجے میں کہتے ہیں کہ بھارت کی ایک کمزوری پکڑ لی گئی ہے۔ دوسرا اینکر طنز کرتے ہوئے کہتا ہے کہ چونکہ بھارتی کھلاڑی مصافحے کے شوقین نہیں، اس لیے گیند پھینکنے سے پہلے ہی انہیں غیر متوازن کر دینا چاہیے۔

یہ طنزیہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے نہ صرف ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا بلکہ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کرکٹ حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا