افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی ٹینک قرار دیکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کردیا

0
383

کابل: افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی دباؤ میں جھوٹی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستانی فورسز سے ٹینک چھینا گیا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ٹی-55 ٹینک روسی ساختہ ہے جو پہلے ہی افغان طالبان کے زیر استعمال تھا اور پاک فوج سے لیا گیا ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

ریاستی اداروں کے مطابق اس طرح کے دعوے زمینی حقائق چھپانے اور پروپیگنڈا کے ذریعے نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا