صدر آصف زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، افغان سرحدی صورتحال اور قومی سلامتی پر بریفنگ

0
312

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات، افغانستان کی صورتحال اور ملکی سلامتی پر تفصیلی بات چیت۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر مملکت کو افغان سرحد پر جاری فوجی کارروائیوں اور افغان جارحیت کے خلاف ردعمل پر بریفنگ دی۔

صدر آصف زرداری نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، تیاری، بہادری اور جذبے پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی چوکس حکمت عملی کو سراہا۔

گفتگو کے دوران صدر نے افغان حملوں کو ناکام بنانے اور ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی سلامتی کا تحفظ کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا