طورخم بارڈر پانچویں روز بھی بند، تجارت اور آمدورفت معطل

0
190

خیبر: پاک افغان سرحد طورخم پر کشیدگی کے باعث پانچویں روز بھی سرحد بند ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

سرحد کی بندش کے نتیجے میں پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع اور سرحدی کشیدگی کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش دونوں ممالک کے عوام اور تاجروں کے لیے نقصان دہ ہے، اور کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا