سمابیہ طاہر سمیت دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

0
205

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں پولیس سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ عوامی اسمبلی کے دوران سمابیہ طاہر نے تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کی اور حساس مواد پیش کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے کی تقریر نے تعصب کو فروغ دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد سمابیہ طاہر سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا