واشنگٹن : ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو ، امریکی میڈیا

0
711

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ امریکی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹر ہیگستھ، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ایران سے جاری مذاکرات اور آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس کے دوران کم از کم ایک مرتبہ سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل عندیہ دے چکے ہیں کہ اسی ہفتے کسی ممکنہ معاہدے کی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی۔

ایک اہم امریکی عہدیدار کے مطابق اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ چند روز میں دوبارہ کشیدگی یا جنگ کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اہم اجلاس کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا