انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

0
360

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے 19 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی سماعت میں علیمہ خان کی غیر حاضری کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، اور علیمہ خان کی ضمانت منسوخ کرنے یا مچلکہ ضبط کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا