میرعلی: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل

0
218

میرعلی — شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آور ہلاک کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور بارودی گاڑی لے کر سیکیورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرایا، جس کے بعد تین اور حملہ آور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں حملہ آور کیمپ کے باہر ہلاک ہوئے جبکہ فورسز محفوظ رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ مبینہ 88 حملہ آور ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا