امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک، بھارت کا ساتواں، پاکستان کا 33 واں نمبر

0
386

واشنگٹن: امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین ڈالر قومی قرض کے ساتھ بھارت دنیا کا ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔

بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8 ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے، بنگلہ دیش کا قومی قرض 177.6 ارب ڈالر ہے، ہر بنگلہ دیشی 611 ڈالر کا مقروض ہے۔

مقروض ممالک میں سرفہرست امریکا ہے جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76 ہزار ڈالر کا قرض دار ہے، چین پر 15 ٹریلین ڈالر، جاپان 10.9 ٹریلین ڈالر، برطانیہ 3.4 ٹریلین ڈالر، فرانس 3.4 ٹریلین ڈالر، اٹلی 3.1 ٹریلین ڈالر، بھارت 3 ٹریلین ڈالر، جرمنی 2.8 ٹریلین ڈالر، کینیڈا 2.3 ٹریلین ڈالر اور برازیل پر 1.8 ٹریلین ڈالر قرض ہے۔

بڑے ممالک میں سب سے کم قومی قرض افغانستان کا 1.6 ارب ڈالر اور ہر افغان 30 ڈالر کا مقروض ہے، فی کس طور پر بڑے ملکوں میں سرفہرست آئرلینڈ ہے، ہر شہری 6 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

عالم اسلام میں مقروض ترین ملک انڈونیشیا ہے جس پر 543 ارب ڈالر قرضہ ہے، مصر 377 ارب ڈالر، ترکی 330 ارب ڈالر، سعودی عرب 280 ارب ڈالر اور ملائیشیا 278 ارب ڈالر کے مقروض ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا