سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

0
176

ہفتہ کے روز عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین کی فی اونس قیمت 106 ڈالر کمی کے بعد 4,252 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہو گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 10,600 روپے سستا ہو کر 446,300 روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,088 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 382,630 روپے رہی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو اسی سونے کی قیمت میں عالمی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا، جو غیر معمولی سطحوں تک پہنچ گیا تھا۔ البتہ ہفتے کو مارکیٹ نے اس رجحان کو الٹ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا