راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

0
281

راولپنڈی: نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تھانہ صادق آباد کی ٹیم آج وارنٹ لے کر لاہور روانہ ہوگی۔ وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے گزشتہ جمعہ کو عدم حاضری پر یہ وارنٹ جاری کیے تھے۔

عدالت نے ملزمہ کی ضمانتی کارروائی کے لیے بھی علیحدہ پولیس ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے ساتھ کروائی تھی۔

سمن کے مطابق اگر ملزمہ 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ضامن کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔ مقدمے کی آئندہ سماعت بھی 20 اکتوبر کو ہوگی۔

نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے۔ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے پانچ گواہ طلب کیے گئے ہیں۔ کیس میں مجموعی طور پر 87 ملزمان چالان ہو چکے ہیں، جن میں سے 9 اعتراف جرم پر سزا پا چکے ہیں جبکہ 66 تاحال اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا