پنجاب میں دفعہ 144 میں سات روز کی توسیع

0
236

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اکتوبر تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی، جبکہ عوامی مقامات پر چار یا زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم پر بھی مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں اس اقدام کی سفارش کی گئی تھی۔

پابندی کا اطلاق شادیوں، جنازوں، تدفین، عدالتوں اور سرکاری فرائض پر مامور اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوامی احتجاج اور دھرنے دہشت گرد عناصر کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا