پہلا ون ڈے: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

0
228

ڈھاکا: ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرائی، جس کے جواب میں بنگلا دیش نے 50 ویں اوور میں 207 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہو گئی۔

میزبان ٹیم میں توحید ہردوئے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ماہید الاسلام آنکون نے 46، نجم الحسین شانتو 32، رشاد حسین 26، کپتان مہدی حسن میراز 17، نور الحسن 9، سومیا سرکار 4، سیف حسن 3، مستفیض الرحمان 1 اور تسکین احمد صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تنویر اسلام 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز نے 2، 2، جبکہ کھیری پیئری اور روماریو شیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ برینڈن کنگ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایلک ایتھاناز 27، کپتان شائے ہوپ 15، جسٹن گریوز 12، کیسی کارتی 9، روسٹن چیز 6، جیڈن سیلز 3، گداکیش موتی 3، روماریو شیفرڈ 1 اور شرفین ردرفورڈ صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کھیری پیئری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ مہدی حسن میراز اور تنویر اسلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا