پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے لیے سپیشل یونٹ قائم

0
323

لاہور: ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

پی آر اے کے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی آر اے نے ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت ایپ بھی متعارف کرا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اور نئے سیکٹرز متعارف کرائے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا