پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان پہنچ گئے

0
644

راولپنڈی: پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ دو طرفہ فضائی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستانی لڑاکا طیاروں نے اپنی آپریشنل صلاحیت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی، جس کے دوران فضائی ری فیولنگ کا پیچیدہ عمل بھی بخوبی انجام دیا گیا۔ یہ آپریشن پی اے ایف کے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس سے طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور عملے کی مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔

مشق انڈس شیلڈ الفا کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور مشترکہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربے، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔

پاک فضائیہ کی شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ مشق پاکستانی فضائیہ کے عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنائے اور فضائی آپریشنز میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا