راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جس میں وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
نغمے کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ اس میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی یاد کیا گیا ہے۔
نغمے میں بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے کے عزم کو دہرا یا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔






