معرکہ حق کے بعد اب معرکہ ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

0
101

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اب استحکام اور ترقی کے سفر پر متحد ہو کر آگے بڑھانا ہوگا۔

ضلع نارووال میں سڑک کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کی بحالی کی بات کی جارہی ہے، جبکہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت اور افغانستان کی جانب سے ہونے والی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی حکمت عملی سے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کردار ادا کیا۔ اب معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان انتہا پسندی اور فساد کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا