ٹک ٹاک نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ اپریل تا جون پاکستان میں 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔ ان میں سے 96 فیصد مواد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔
عالمی سطح پر 18 کروڑ 90 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ ہوئیں جبکہ تقریباً 7 کروڑ 70 لاکھ جعلی اور 2 کروڑ 59 لاکھ کم عمر صارفین کے مشتبہ اکاؤنٹس بند کیے گئے۔
حذف شدہ مواد کا زیادہ تر حصہ حساس، بالغ یا غلط معلومات پر مبنی تھا۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پلیٹ فارم پر محفوظ ماحول اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔






