امریکا، چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ

0
182

امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 62 سالہ پائلٹ مارک اینڈرسن، 22 سالہ لینی اور 17 سالہ ایلی شامل ہیں۔ خاندان مونٹانا کے شہر پولسن کی جانب سفر پر تھا۔

پولیس کے مطابق طیارے کا ریڈار سے رابطہ ایک دور دراز علاقے میں منقطع ہوا جس کے بعد مالمسٹروم ایئرفورس بیس سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو آدھی رات تک جاری رہا۔ اگلی صبح ایک رضاکار طیارے نے ملبہ تلاش کیا۔

طیارے میں سوار تینوں افراد کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ مونٹانا کے ایک انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، جو رقبے کے لحاظ سے ریاست روڈ آئی لینڈ سے بھی بڑا ہے۔

خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا