سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکا کا دورہ کریں گے

0
534


ریاض/واشنگٹن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 سال بعد امریکا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

عالمی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے ملاقات کے لیے حتمی پروگرام تیار کرلیا ہے، تاہم ایجنڈا تاحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاعی معاہدے، فوجی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر گفتگو ہوگی، جبکہ ممکنہ طور پر معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ابراہیمی معاہدے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل کسی معاہدے میں شمولیت ممکن نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا