کسی ایک تنظیم نہیں تمام مسلح عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

0
341

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ تمام مسلح عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جارہا ہے، جبکہ حکومت صرف اُن کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو اسلحہ اٹھاتے یا غیر قانونی چندہ جمع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے استحکام کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں، اور اب سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ امن و امان، “فتنہ الخوارج” آپریشن اور شہری مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہیں، جب کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور وفاقی حکومت کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔

ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بات ہوئی۔ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں امن و ترقی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا