آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان کو بھاری مارجن سے شکست

0
401

کولمبو : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کا پہلی جیت کا خواب دوبارہ ادھورا رہ گیا، قومی ٹیم کو جنوبی افریقا نے 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بارش کے باوجود مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹ پر 312 رنز بنائے، جس میں لورا نے شاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی اننگز کے بعد بارش نے ایک بار پھر میچ متاثر کیا اور میچ 20 اوورز تک محدود کر دیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا، لیکن قومی ٹیم صرف 83 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

پاکستان ویمنز ٹیم رواں ورلڈ کپ میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ گرین شرٹس نے 6 میچز کھیلے، جن میں 4 میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچ بارش کی نذر ہو گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی ٹاپ 4 میں شامل ہیں، جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا