چار یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک یوکرین کے ساتھ مل کر روس کے ساتھ جنگ بندی کی نئی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے میں بنیادی طور پر ایسے خیالات شامل ہیں جن پر پہلے سے ہی بحث کی جا رہی ہے جبکہ امریکہ کو مرکزی کردار میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ایک سینئر یورپی سفارت کار کا کہنا ہے کہ اس تجویز میں ایک امن بورڈ کا حوالہ بھی شامل ہے جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے
اور مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔تین دیگر سفارت کاروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، سینیئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ “یہ قومی سلامتی کے مشیروں کی طرف سے امریکہ کو ساتھ رکھنے کی کوشش ہے بلومبرگ نیوز نے سب سے پہلے منگل کو ایک نئی تجویز پر خبر دی






