علیمہ خان کے خلاف چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری:گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

0
347

راولپنڈی — انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

علیمہ خان کے ضامن محمد شریف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ بوگّس ہے اور اس پر ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان نعیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا بھی حکم دیا اور مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا