صدر آصف علی زرداری نومبر میں قطر کا دورہ کریں گے

0
395

اسلام آباد — صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔

صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جو 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔

دورے کے دوران صدر زرداری امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا