ڈیجیٹل میڈیا طاقتور ذریعہ ہے مگر اس کی ریگولیشن ناگزیر ہے، عطا تارڑ

0
309

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے لیکن اس کی مؤثر ریگولیشن نہایت ضروری ہے۔

مذاکرے سے خطاب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ بیانیے کے محاذ پر بھی جنگ جاری تھی، تاہم پاکستان نے اس میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز قائم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان انفارمیشن وارفیئر کے لیے مکمل طور پر تیار تھا اور بروقت معلومات فراہم کرنے کے باعث افواہوں کا پھیلاؤ روکا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ صورتحال کے دوران بھی ڈیجیٹل میڈیا نے عوامی آگاہی اور مؤقف کے مؤثر فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا