پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ، خطے میں کلیدی حیثیت ہے: اسحاق ڈار

0
347

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطوں کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے خطے میں کلیدی مقام فراہم کرتی ہے۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، معاشی ترقی کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت ریلوے اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت روڈ منصوبے رابطوں کے فروغ کے حوالے سے نہایت اہم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی راستے مزید مضبوط بنائے جا سکیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بجلی اور توانائی کے منصوبے خود کفالت کی سمت اہم قدم ہیں، جبکہ بندرگاہوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ پاکستان برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

کانفرنس سے وزیرِ ٹرانسپورٹ علیم خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنے نظام میں بہتری لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کا ذریعہ بن رہا ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں اور علاقائی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے شرکاء نے اس موقع پر اتفاق کیا کہ علاقائی سطح پر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مضبوطی ہی خطے کی اجتماعی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا